top of page

مذہب فلسفہ اور سائنس پیج پر چلنے والا مشہور سلسلہ اختتام پذیر

  • Writer: roznama-khwamkhwa
    roznama-khwamkhwa
  • Jan 17, 2015
  • 1 min read

(نمائندہ خصوصی خوامخواہ نیوز، اسلام آباد)

مذہب فلسفہ سائنس پیج جو کہ الحاد کے موضوع پر اپنی علمی و تحقیقی تحاریر کی وجہ سے معروف ہے' کے ایک ایڈمن نے ہمارئے نمائندہ خصوصی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فیس بک پر رواداری کے مجہول فارمولے تخلیق کرنے والے دیسی لبرلوں کے ہذیاں کے نشتر محسن انسانیت پہ چلتے دیکھ کر پیج انتظامیہ نے سوچا کہ آسودہ کائنات کے ان کچھ نطفہ ہائے نا تحقیق سے کیا الجھنا ۔ یورپ کے صلیبی مستشرقین جو اب دانشوروں کی شکل کا روپ دھارے ہوئے ہیں' کو بھی نبی اسلام کی مقبول شخصیت سے بدہضمی ہوتی رہتی ہے اور وہ ہر سال احترامِ انسانیت کے ایکسپائر منجن ایک طرف رکھ اپنا مردود چہرہ یثرب کی وادیوں کی طرف موڑ دیتے ہیں ، کیوں نا ربیع الاول کی مناسبت سے سیرت کے درخشاں پہلوؤں پر تحاریر کا سلسلہ شروع کیا جائے اورجو ان بے نسبوں کو نبی اسلام سے اصل تکلیف ہے اس پر بات کی جائے ۔ اس کو واضح کیا جائے کہ محمد رسول اللہﷺ اور انکے دین میں وہ کیا بات ہے جس سے یہ تہذیب و شرافت کے ہزار قرینوں میں چھپے اپنی اصل اوقات دکھانے پر مجبور ہورہے ہیں ، کیا وجہ ہے کہ چودہ سوسال بعد آج بھی آپ کا ٹھٹھہ آج بھی اڑایا جا رہا ہے؟ اس پر ایک ایک علمی و تحقیقی سلسلہ شروع کیا گیا تھا، جسے بہت پسند کیا گیا ۔ عجیب اتفاق ہے کہ یہ سلسلہ اسوقت اختتام پذیر ہورہا ہے جب یورپ کے دانشوروں کو دوبارہ بدہضمی ہورہی ہے ۔


 
 
 

Comments


Who's Behind The Blog
Recommanded Reading
Search By Tags
Follow "THIS JUST IN"
  • Facebook Basic Black
  • Twitter Basic Black
  • Google+ Basic Black
RSS Feed

Also Featured In

    Like what you read? Donate now and help me provide fresh news and analysis for my readers   

Donate with PayPal

© 2023 by "This Just In". Proudly created with Wix.com

bottom of page